Binogi at Home Video | ویڈیو - گھر میں بنوگی کا استعمال
سلام اور بنوگی کی جانب سے خوش آمدید۔ میرا نام روزالیا ہے، اور میں ‘اسکیپ‘ منصوبے کے تحقیقی معاونین میں سے ایک ہوں۔ آج، میں آپ کو دکھاؤں گی کہ آپ اپنے بچے کے ساتھ بنوگی کو گھر پر کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔
بنوگی انٹرنیٹ پر پڑھنے کا ایک آلہ ہے جس پر ریاضی اور سائنسی تعلیمی ویڈیوز موجود ہیں۔ آپ کے بچے کے استاد بنوگی کو مختلف اوقات پر استعمال کریں گےجیسے کہ سبق سے پہلے، دوران، اور/یا بعد میں۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کے وہ طلباء کو گھر پر ویڈیو دیکهنے اور معمے حل کرنے کا کام دیں
جب آپ کے بچے کا بنوگی پراکاؤنٹ بن جاۓ گا، تو ان کا ہوم پیج کچھ ایسا دکھے گا۔ ان کی حالیہ سرگرمیاں یہاں نظر آئیں گی، اور آپ آسانی سے دیکھ سکیں گے کہ آپ کا بچہ اسکول میں کیا سیکھ رہا ہے۔ اوراگر استاد نے کوئی معمہ اور ویڈیو بچے کو گھر پر حل کرنے یا دیکھنے کو دی ہے، تو وہ یہاں دکھائی دے گی۔ بنوگی کےمتعلقہ سبق کا نام، دیا گیا کام، اور کام مکمل کرنے کی تاریخ اوروقت یوں موجود ہوگا۔
فرض کریں کہ آپ کا بچہ اسکول میں “موسمیاتی تبدیلی کی تاریخ” کی ویڈیو دیکھ چکا ہے اور معمہ نمبر ١ ختم کر چکا ہے– اب آپ اس کے ساتھ اس سبق کی نظرثانی کرنا چاہتے ہیں۔ آپ یا تو’آپ کی سرگرمیاں‘ دبا سکتے ہیں یا سرچ انجن میں “موسمیاتی تبدیلی کی تاریخ” لکھ سکتے ہیں۔
ویڈیو کی کچھ خصوصیات یہ ہیں
١. ویڈیو میں کہی ہر بات تصویر کے نیچے لکھی ہوئی ہے
٢. آپ ویڈیو کی رفتار بدل سکتے ہی
٣. آپ ویڈیو کو چند سیکنڈ کی اکائیوں میں پیچھے کر سکتے ہیں۔
٤. آپ بولی جانے والی اور نیچے لکھی گئی زبانوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ فرض کریں آپ کی مادری زبان داری ہے۔ آپ بولی جانے والی زبان کے لیے “داری” کو منتخب کر سکتے ہیں اور نیچے لکھی گئی زبان کے لیے “انگریزی” کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ویڈیوکو اس بٹن کے ذرئیعے روکا یا چلایا جا سکتا ہے، تا کہ آپ آرام سے ویڈیو روک کر کبھی بھی سبق کے بارے میں اپنے بچے سے مباحثہ کر سکیں– آپ ایسا بھی کر سکتے ہیں کے ویڈیو دیکھنے سے پہلے اپنے بچے سے سبق کے بارے میں پوچھیں– اگر آپکا کسی سبق میں دی گئی معلومات سے مطعلق کوئی ذاتی تجربہ ہے تو اپنے بچے کو ضرور بتائیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو اپنے آبائی ملک میں یا غیر ملکی سفر کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے نا صرف مضمون میں بچے کی دلچسپی بڑھے گی بلکہ انہیں مزید معلومات حاصل کرنے اور خود تحقیق کرنے کا موقع بھی ملے گا– اس کے علاوہ ،ایسا بھی ہو سکتا ہے کے ان میں سے کچھ قصوں اور واقعات کی وجہ سے آپ کے بچہ دنیا کے مختلف پہلو دیکھ سکے اور اسے دوسری ثقافتوں اور ممالک کے بارے میں جان سکے۔
آخر میں، یہاں ٣ معمے موجود ہیں۔ جیسا کے ہم نے ویڈیو کے ساتھ دیکھا، ان کی بھی زبانیں بدلی جا سکتی ہیں– یہ معمے بتدریج مشکل ہوتے جاتے ہیں، یعنی پہلا سب سے آسان ہوتا ہے اور آخری سب سے مشکل– سوالات ٣ اقسام کے ہو سکتے ہیں؛ صحیح جواب منتحب کریں، خالی جگہ کو پُر کریں، یا صحیح جواب تحریر کریں۔ آپ اپنے بچے کے ساتھ مل کر یا ان کی مدد کرکے معموں کو حل کرسکتے ہیں
اگر آپ اور آپ کا بچہ کسی موضوع کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو آپ کو سرچ انجن کی مدد سے ان عنوانات پر آسانی سے ویڈیویں مل سکتی ہیں۔ فرض کریں کے آپ دونوں “موسمیاتی تبدیلی کی تاریخ” نامی ویڈیو دیکھنے کے بعد گرین ہاؤس گیسوں کے بارے میں اور جاننا چاہتے ہیں۔ سرچ انجن میں “گرین ہاؤس گیسیں” لکھیں– یہ آپ کو ان ویڈیوں کی فہرست دکھائے گا جو گرین ہاؤس گیسوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس موضوع پر ٥٥ ویڈیویں موجود ہیں– اب آپ موضوع اور زبان کو مد نظر رکھتے ہوۓ اپنی تلاش کو محدود کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ،آپ اس ڈبے کو دبا کے ایسی ویڈیو ڈھونڈ سکتے ہیں جس کے ساتھ معمہ موجود ہو۔
مجھے امید ہے کہ یہ ویڈیو آپکے لیے فائدہ مند رہی اور آپ اب زیادہ اعتماد کے ساتھ بنوگی کو گھر پر اپنے بچے کے ساتھ استعمال کریں گے۔ شکریہ
Parent Information Poster | والدین کے لئیے معلومات
Linking Ontario Math and Science Topics to Binogi Videos اونٹاریو ریاضی اور سائنس کے موضوعات سے تعلق رکھنے والی بنوگی ویڈیوین
Click the buttons/tabs below for examples of related Binogi videos to different grades’ math and science curriculum expectations:
:مختلف جماعتوں کے ریاضی اور سائنس کی نصابی توقعات سے متعلقہ بنوگی ویڈیوں کی مثالین دیکھنے کے لیے نیچے دیئے گئے بٹنوں/ٹیبز پر کلک کریں
Explore and learn about real numbers:
:حقیقی اعداد کے بارے میں جانیں
Explore and learn about different ways to find an unknown number (called variable) in a linear equation:
:یک درجی مساوات میں انجان اعداد (جسے متغیر کہتے ہیں ) تلاش کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں جانیں
Explore and learn about different types of graphs:
:گراف کی مختلف اقسام کے بارے میں جانیں
Explore and learn how to find an area of different 2-dimentional shapes:
Explore and learn about different types of interests:
Explore and learn about different ways to separate mixtures:
Explore and learn the relationship between voltage, current and resistance in an electrical circuit:
Explore and learn about different types of planets in our solar system:
Ontario Curriculum Expectations and Binogi Videos | اونٹاریو نصاب کی توقعات اور بنوگی ویڈیویں
Select a category to download or print a copy of the Ontario Curriculum Expectations and Binogi Videos resource.